حکیم مولوی نظام الدین
نظام نوشاہی
(1946 پیدائش 1857 ء وفات 9 جنوری 1946ء )
مدفن ڈھوک حافظ ،اولڈ ائیرپورٹ
روڈ راولپنڈی
مولوی نظام الدین نوشاہی
کو عرف عام میں سائیں نظام کہا جاتا تھا۔ راولپنڈی کی مضافاتی آبادی ڈھول للہال
نزد چکلالہ میں رہائش رکھتے تھے۔ آپ سلسلہ نوشاہی قادری میں جناب سلطان علی نوشاہی کے مرید اور خلیفہ
تھے۔ سنگھوئی شریف ضلع جہلم اس سلسلہ طریقت کا مرکزی مقام ہے جہاں کا یہ نوشاہی
خاندان بانی سلسلہ جناب نوشہ گنج بخش قادری کی اولاد میں سے ہے۔
سائیں نظام پنجابی زبان کے بلند پایہ شاعر
اور مصنف تھے۔ حکمت اور خوش نویسی میں بھی ید طولی حاصل تھا۔ آپ اپنے وقت کے مقبول
ترین سی حرفی نگار اور چو مصرعہ گو شاعر تھے۔ پوٹھوہار کے شعر پسند لوگ آپ کا کلام
ذوق سے گاتے اور سنتے سناتے تھے۔ شعراء آپ کی شاعری کو از راہ عقیدت و محبت ایک
دوسرے کو سنتے سناتے۔ راقم الحروف کو آپ کے کئی چو مصر عے زبانی یاد تھے۔ سائیں
نظام نے کئی ایک سی حرفیاں لکھی تھیں۔ قصہ سی پنوں اور چھوٹی چھوٹی کتابوں کے
علاوہ دو ضخیم کتابیں قصہ بائی موسوم بہ گلزار نوشاہی اور بہرامی گلزار بھی لکھی
تھیں جو شائع بھی ہوئی تھیں۔ ان تمام کتابوں میں زیادہ شہرت سی کے قصہ کو ملی جو
آپ کی زندگی میں کئی مرتبہ طبع ہوئی اور عمر رسیدہ لوگوں کو آج بھی یاد ہے۔ آپ کا
مزار ڈھوک للہال میں ہے جہاں ہر سال آپ کا عرس منایا جاتا ہے۔
سائیں نظام ؒ کا یہ تعارف ملک الشعراء محراب خاور کی کتاب "تذکر
شعرائے پوٹھوہار سے لیا گیا ہے راقم الحروف نے آج مورخہ 2024/10/19 کو حضرت حکیم سائیں نظام الدین کے مزار پر حاضری دی اور وہاں ان کے
موجودہ جانشین جناب امجد فاروق صاحب جو سائیں نظام ؒ کے پڑپوتے بھی ہیں ،ملاقات ہوئی ۔مزار کے ساتھ ہی مسجد ہے جس میں
قاری صاحب نے مجھے آپکی ایک "سی حرفی
مقام روح"عنایت فرمائی۔ جو دو حصوں پر مشتمل ہے حصہ اوّل میں سائیں نظام کی
سی حرفی ہے اور دوم میں استاد الشعراء محمد فاضل شائق نوشاہی کے اشعار ہیں ۔ یہ تما م اشعار باوزن پوٹھوہاری
طرز چار مصرعہ لکھے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس وقت آپ کا
مزار ڈھوک حافظ میں ہے ڈھوک
للیال کا کچھ حصہ ائیرپورٹ کی توسیع میں آ گیا تھا اس توسیع میں ڈھوک للیال کی کچھ آبادی ،ڈھوک للیال کا قدیم قبرستان اور آپ کا مزار
بھی ائیرپورٹ کی حدود میں آ گیا تھا ۔امجد فاروق صاحب بتاتے ہیں کہ 1970ء میں آپ
کی تربت مبارک کو موجودہ ڈھوک "حافظ"
منتقل کیا گیا۔ ڈھوک حافظ کی وجہ تسمیہ بھی آپ کے پوتے حافظ عبد الغنی ہیں، غالبا حکمت کے پیشہ سے منسلک تھے۔اس وقت آپ کا خاندان
ڈھوک حافظ میں ہے ۔ آپ نے کتب کثیرہ
تصنیفات فرمائی جن کی فہرست راقم نے محراب
خاور صاحب کی کتاب سے لی ہے لیکن اس فہرست میں " سی حرفی
مقامِ روح "کا ذکر کہیں نہیں
ہے ممکن ہےآپ کی تصنیفات اس بھی زیادہ ہوں
۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔
سی حرفی مقام روح کو طوبی بک فاونڈیشن پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا جہاں اہل
ذوق با آسانی مطالعہ کر سکے گے ۔
امجد فاروق نے یہ بھی بتایا کہ آپ کی تمام تصنیفات و
مخطوطات سنگھوئی شریف میں اس وقت موجود
ہیں جن پر تحققی کام ہو رہا ہے اللہ کریں جد از جلد آک کی کتب دوبارہ شائع ہوں تا
کہ اہل فہم سخن مستفید ہو سکے۔
راقم کی کوشش ہے کہ ایسی
نایان کتب اور مخطوطات کو آن لائن کیا جائے تا کہ اس پر تحقیق کام ہو سکے خطہ
پوٹھوہار پر تحققق کے لئے www.pothwar.com ویب سائیٹ بنائی گئی ہے جبکہ تمام کتب کو www.toobaafoundation.com پر اپ لوڈ کیا
جاتا ہے جہاں فری میں کتب کو ڈون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور آن لائن
مطالعہ بھی کیاجا سکتا ہے ۔
تصانیف
1. سی حرفی
مقام روح
یہ کتاب انٹرنیٹ پر موجود ہے جسکو آپ با آسانی یہاں سے ڈون لوڈ
کر سکتے ہیں۔
2. گلستان علی
3. آئینہ سکندری
4. قصہ سسی پنوں
5. بشارت نامہ
6. توبہ نامہ
7. وصال نامہ
8. سی حرفی شان مصطفی
9. سی حرفی فراق یار
10. سی
حرفی پکار در دربار پیر روشن ضمیر ہ
11.حرفی
نصیحت نامہ
12. سی
حرفی فریاد در دربار پیرو دستگیر
13. سی
حرفی در بیان عشق
14.سی
حرفی پیر روشن ضمیر
15. سی
حرفی پیر نوشہ گنج بخش
16. سی
حرفی حضرت سلطان علی شاہ
17.شجرہ
شریف نوشاہی
18. شجرہ
شریف دیگر
19.سی
حرفی شعلہ نورا علی نور
20.سی
حرفی مدح جناب پیر دستگیر
21.ہاراں
ماہ پیر قیاسی
22.شجرہ
شریف نوشاہی قادری
23.سی
حرفی پکار دردر بار غوث اعظم
24. سی
حرفی در بیان جھگڑا عشق و جندڑی نمانی
اگر آپکے علم میں سائیں نظام ؒ کی
کوتصنیف ہو یا آپ کی کوئی کتاب آپ کے پاس موجود ہو یا آپ کے کسی جاننے والے کے پاس
ہو توا راقم الحروف کا ان سے رابطہ کروائیں تا کہ آپ کی مبسوط سوانح کیساتھ آپ کی تصنیفات کو بھی
عام کیا جا سکے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
لمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا