"وہ کمی جو پوری نہ ہو سکے گی" استاد الشعراء فاضل شائق کا سائیں فاروق محمود کی زندگی پر ایک طاہرانہ نظر

قارئین کرام سائیں فاروق محمود میرے اُن شاگردوں میں شامل تھے جنہوں نے ساری زندگی میرا بڑا حیا کیا اور ساری زندگی اپنے نہیں میرے نام کو دوستوں میں لائق عزت بنایا اُن کی شاعری سادہ تھی مگر بڑے کمال کی تھی لوگ اُن کی شاعری کو بڑا پسند کرتے تھے اُن سے فرمائش کرتے تھے مشاعروں میں اُن کو بڑی داد دیتے تھے علاقے اور برادری کے لوگ اُن کی راہوں میں آنکھیں بچھاتے تھے۔ وزٹ ویزے پر آپ انگلینڈ گئے تو اُن کا سامان ہی لاپتہ ہو گیا جس میں اُن کی شاعری پر مشتمل ایک رجسٹر بھی گم ہو گیا سائیں مرحوم نے بتایا کہ مجھے سامان کا اتنا دکھ نہ لگا لیکن ساری شاعری کا ریکارڈ ہی گم ہو جانے کا بہت صدمہ ہوا اور جو ان کو زبانی شعر یاد تھے وہ اُنہوں نے ایک نئے رجسٹر پر لکھ کر قمر افضال اعوان کو دیے کہ ان کو کمپوز کر دیں ۔ یادر ہے قمر افضال اعوان بھی میرے شاگرد ہیں اور دو کتابوں کے مصنف بھی ہیں ( کہکشاں اور شاہکار رسالت ) اور اُن کی کتابیں بہار رسالت اور مکمل انگارے بھی عنقریب شائع ہو رہی ہیں سائیں فاروق محمود نے کہا کہ میں اپنی شاعری کو یکجا کر کے کتاب بنوانا چاہتا ہوں جس کا نام "دے ناں درد "رکھنا ہے لیکن زندگی نے وفانہ کی اور سائیں فاروق اللہ کو پیارے ہو گئے اُن کی وفات کے بعد ان کے بھائی اعجاز بھٹی اور بیٹے ثاقب بھٹی نے کتاب کی اشاعت کا سلسلہ تیز کر دیا سائیں فاروق کے دوست اُن کی زندگی میں تو اُن پر جانچھاور کرتے رہے تھے بعد از وفات اُن کا کیارویہ ہوگا معلوم نہیں۔

یادر ہے کہ حاجی شوکت بھٹی رئیس آئی بیول میلاد شریف کے لنگر کا اہتمام اُن کی حیاتی میں بھی کرتے رہے اور اب بھی محفل میلاد جو کہ زیر اہتمام انجمن شاگردان شائق مسہ سوال میں بارہ ربیع الاول کے دن منائی جاتی ہے اس کے لنگر کا اہتمام کرتے ہیں سائیں فاروق محمود اپنے تمام  بھائیوں محمد اشفاق بھٹی ،عابد حسین بھٹی ،محمد سجاد بھٹی، محمد اعجاز بھٹی،اور وحید نواز بھٹی سے بڑے ان کے چچا عبدالطیف بھٹی چاچا ظہور بھٹی محبوب بھٹی چاچا ظفر انگلینڈ اُن کے تایا منور حسین بھٹی مرحوم و مغفور کے ساتھ بڑی بڑی محفلیں ہوئی بڑے ذہین انسان تھے اُن کو پرانے شعراء کا کلام بھی یاد تھا ڈھوک بھٹیاں کے بزرگ شاعر مشوؔر مرحوم کا کلام سنایا کرتے تھے سارا خاندان ان کی عزت کرتا بلکہ پورا گاوں اُن کا احترام کرتا تھا اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے آمین

یاد رہے سائیں فاروق محمود مرحوم کے داد ا کرم الہی عرف جی کرم الہی کے نام سے یہ ڈھوک آباد ہے۔ ماسٹر نذ ر بھٹی اور قیوم بھٹی بھی سائیں فاروق کے گرویدہ تھے۔ مورگاہ سے اُن کے چچا محمود مغل عبدالروف اور مسعود پروگرام میں خصوصی شرکت کرتے تھے اپنے دو عزیز شہر یار میری اور دانش بھٹی اور شاہد اقبال ساگر بٹ جو کہ فاضل شائق ادبی اکیڈمی گوجر خان کے بانی ہیں میری شاگردی میں لے کر آئے اور نعیم بھٹی کواپنی شاگردی میں رکھا کہ میرے بعد یہ بچہ میرا نام زندہ رکھے گا اُن کے بانجھے نعیم بھٹی فہیم بھٹی اور وسیم بھی بھی اُن کے بہت تعبیدارتھے اُن کے بھائی بھٹی اعجاز کے دوست حاجی مناف اور چاند بھٹی بھی سائیں فاروق کے گن گاتے تھے، چوہدری محمد ریاض جو کہ صوبائی وزیر پنجاب رہے ان کی آنکھوں کا تارہ بنے رہے گو جر خان سے ہی شیخ ادریس اور شیخ اعظم کرن ہوٹل مسہ سوال میں اُن کو ملنے آیا کرتے تھے شیخ بیٹو کی تو بات ہی کیا ہے وہ ان پر ہمہ وقت جان دیتا نظر آتا تھا ۔

سوہاوہ سے سید فدا حسین شاہ وڈے پیر کا عرس کراتے محفل مشاعرہ اور شعر خوانی کا سارا پروگرام اُن کے ہاتھ میں دے دیتے ۔ قاضیاں سے سید فدا حسین حسن حال مقیم (یوکے) چوہدری شعبان (یوکے) ڈاکٹر آصف (یوکے) چوہدری وقار (یوکے) چوہدری معروف (یوکے) چوہدری محبوب (یوکے) ہارون بھٹی ( یو کے ) راجہ مسعود ہیر ولٹن (یوکے) کا خاص تعاون ان کے ساتھ رہا؛ خدا بھٹی غفار بھی چاچا اللہ دتہ الی ممتاز بھٹی ( دوبئی ) وقاص بھٹی نوید بھٹی (یوکے) روئی) طارق اللہ والے ( گوجر خان ) تو قیر بھٹی (فرانس) خالد کیانی (اٹلی) چاچا عبد الحمید فرانس طارق بھٹی فرانس حلیم شوکت بھٹی یو کے، حفیظ اتمر (یوکے) راجہ مہتاب حیدر چوہدری شیراز نیو خیر آباد ماسٹر منیر ( موہری بر سال) عبد الغفور مثل مرحوم حوالدار محمد حفیف مرحوم ASI راجہ وحید ، جبار بھٹی، رضوان جانی بھٹی ، راجہ اذکار، معروف کیانی ، راجہ افتخار ( خارا بد حالیہ ) چوہدری بشارت احمد عاشق گڑھا، ظفر محمود ( دو کوہلی ) ملک تضارب (مرحوم) شاعر راجہ نذیر بشیر (مرحوم) سائیں فیاض اعجاز بشارت حسین پنچھی بھائی بنارس مرحوم، راجہ اخلاص، اشفاق رکھی ) راجہ طارق عرف دودی، راجه ندیم اختر راجه حق نواز راجہ خلیق الزمان راجہ اللہ دتہ (خیر گکھڑاں ) راجہ صفدر حسین راجه نوید اختر منہاس (مرحوم) سابق ناظم یوسی جرموٹ ملک طالب (موہڑہ میال) ملک زاہد، ملک شبیر استاد اشتیاق، شوکت جھلا ( ٹیکسلا )، بشارت جذبی ، جاوید عدنان، فیاض حامد ، راجہ فیصل ( حامد عالمی ، ندیم صفدر عظیم ، جاوید قیصر، منصور د کھی ، عاقب بھٹی ، مانواں اکرم بھٹی، ادیب بھٹی شاہپال بھٹی احمد بھٹی ذولفقار کا کا بھٹی سید امتیاز حسین شاہ ظفر بھٹی ہتھیہ، چوہدری وحید نذیر، چوہدری اظہر، چوہدری الیاس ،راجہ اکرم چیرمین سیکٹریری ظہیر ملک ابرار بارو (ریال) فیر دولی مرزا مقبول راجه وحید زمان کیانی ہمیشہ اُن کے حلقہ ارادت میں رہے راجہ سعید قمر ما لک کرن ہوٹل راجہ فیصل فیصل ہوٹل مسہ کسوال کے مالک ان پر بہت مہربان رہے ۔

قارئین محترم سائیں فاروق محمود ( مرحوم) کے دوستوں اور چاہنے والوں کی فہرست مکمل کی جائے تو پوری کتاب ہی اُن کے ناموں سے بھر جائے گی اُن کے میل ملاپ اور اثر ورسوخ کا اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا ۔ گراں قدر خوبیوں کے مالک سائیں فاروق محمود مرحوم کو اللہ تعالٰی اپنے حبیب کے صدقے جن کا میلاد مناتے مناتے دنیا سے رخصت ہو گئے اللہ ان کوجنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے آمین                                    

                                                                                نیاز مند فخر پوٹھو ہار چوہدری محمد فاضل           شائق
 
                    موہری بر سال یکم اکتوبر 2017ء

                                                                                                                                                                                                      

  

شئیر کریں:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا

آپکا شکریا

دوستی کریں۔

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو