"دلے ناں درد" شاعر سائیں فاروق محمود

تبصرہ: را جہ حبیب نو از بانی بزم فاضل شائق آف سرائے راجگان
                                                                                    تحصیل سوہاوہ شاگرد خاص سائیں فاروق محمود مرحوم مسہ کسوال 
قارئین کتاب میرے استاد محترم سائیں فاروق محمود فخرمسہ کسوال جو دنیا فانی سے پردہ فرما گئے ہیں میری ان سے پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی میں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول مہ کسوال سے حاصل کی اور ازاں بعد اپنے گاؤں سرائے راجگان تحصیل سوہاوہ سے کراچی چلا گیا یہاں میری ان سے ملاقات ہوئی میری پہچان کراچی کی حد تک رہی یہاں اپنے علاقہ میں میری کوئی خاص پہچان نہیں تھی چونکہ میری استاد محترم سائیں فاروق محمود صاحب سے بہت گہری دوستی ہو چکی تھی ان کی محفلوں کا اثر لیتے ہوئے مجھے بھی شاعری کا کچھ شوق لگا اور میری رہنمائی سائیں فاروق محمود صاحب نے شروع کر دی ان کے ساتھ بزم قادریہ نوشاہیہ، عاشقانِ اولیاء اور انجمن شاگردان شائق کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کرتا رہا اور دنیاوی معاملات میں بھی میری انہوں نے بڑی رہنمائی فرمائی میں طفلِ مکتب تھا ۔مجھے ادبی اور سیاسی معاملات میں جو بھی پہچان نصیب ہوئی وہ فقط صرف اور صرف سائیں فاروق محمود مرحوم کی بدولت نصیب ہوئی۔

قارئین محترم جب تک سائیں فاروق محمود انجمن عاشقانِ اولیاء اور انجمن شاگردان شائق کے سر پرست اعلیٰ رہے میں ان دونوں انجمنوں کا چیئر مین رہا اور تاریخی پروگرام کراتا رہا۔ آپ نے وفات سے کچھ عرصہ پہلے مجھے بزم فاضل شائق بنا کر دی جس کو میں چلا رہا ہوں آپ کی وفات کے بعد میں نے انجمن شاگردان شائق کے اراکین اور سائیں فاروق محمود مرحوم کی برادری سے درخواست کی کہ میں شاگرد ہونے کے ناطے اُن کے چالیسویں کا پروگرام اپنی محبت کے مطابق کرانا چاہتا ہوں جس کی مجھے انہوں نے بخوشی اجازت دے دی۔ اور میں نے اُن کے چالیسویں پر ایک تاریخی محفل مشاعرہ اور شعر خوانی کا پروگرام کرایا مشاعرے میں بہت نامی گرامی شعراء نے سائیں فاروق محمود مرحوم کو ہدیہ تبریک پیش کیا اور چوہدری ذا الفقار آف اسلام آباد اورراجہ خادم حسین آف گاڑ نے اُن کی شان میں لکھے گئے اشعار کو بہت خوبصورت طریقے سے پیش کیا۔آج ان کی کتاب ” ولے ناں درد کی اشاعت پر مجھے بہت زیادہ خوشی حاصل ہو رہی ہے


SHIKAST E AHDAI E HUSAIN



شئیر کریں:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا

دوستی کریں۔

آپکا شکریا

فالو لازمی کریں

تازہ ترین اشاعتیں