عقل بیدار شاعر رزاق جمیل

سرکارِ دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن کی بدولت نوع انسانی کو ہدایت نصیب ہوئی ۔ اللہ پاک نے اپنی آخری نورانی کتاب اپنے پیارے محبوب پر نازل فرمائی جو قیامت تک لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ حضور پاک ﷺ کی تعلیمات ، سیرت پاک اس کا عملی نمونہ ہیں۔آج اس نفسا نفسی کے عالم میں انسان کے پاس یہی ہتھیار ہیں جو اسے مقام رفعت اور عرفان کی منازل طے کروا کر عزت و توقیر کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔ لیکن عملی جامہ پہنانے کے لئے کسی اُستاد پیرو مرشد یا رہبر کی نظر کرم اور تربیت کا شامل حال ہونا بہت ضروری ہے۔ ان کے بغیر یہ کارنامہ سرانجام دینا صرف مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔ایسی برگزیدہ ہستیاں جو روحانی فیض کو اپنے ارادت مندوں کے سینوں میں منتقل کر دیتی ہیں جس سے نفسانی خواہشات کے اندھیرے، روشنی اور بابرکت نور میں تبدیل ہو جاتے ہیں ، دل کا آئینہ صاف ہو جاتا ہے اور نورانی شعاعیں منعکس ہو کر ارادت مند کے آئینہ قلب کو منور کر دیتی ہیں ۔ جس سے دُنیا فیضیاب ہونا شروع ہو جاتی ہے، مظلوم کو ظلم سے نجات مل جاتی ہے، غرور و تکبر کا خاتمہ ہو جاتا ہے، عاجزی و انکساری ادب و پیار، محبت و اخوت ، رواداری ، خدمت خلق عشق کا جوش و جذبہ اور جستجو ایسی اعلیٰ صفات پیدا ہو جاتی ہیں۔ یہی خوبیاں ایک مرد مومن مرد قلندر، مرد کامل اور فقیر کی ہوا کرتی ہیں۔ بقول اقبال                                            ؎


چه پا در مردرا، طبع بلندے ، مشرب نابے

 دل گرمے، نگاہ پاک بینے ، جاں بے تابے

دوسری جگہ فرمایا کہ:۔

نگاه بلند، سخن دلنو از جاں پرسوز

یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لئے

ایسے صاحب اور اک لوگ جو اعلیٰ ظرف خالص کردار، نیک بصیرت و بصارت کے مالک اور روح میں سوز و گداز رکھتے ہوں وہ دنیا میں انقلاب برپا کر دیتے ہیں اور صبح قیامت تک دُنیا اُن سے فیض یاب ہوتی رہتی ہے۔دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ایسی برگزیدہ ہستیوں کے توسل سے میرے گناہ معاف فرمائے، راہ ہدایت نصیب فرمائے ، اہل خانہ بالخصوص والدہ صاحبہ کو دارزی عمر عطا فرمائے ، دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے، نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے اور کتاب لکھنے میں کوئی غلطی سرزد ہوئی ہو تو معاف فرمائے ۔ آمین ثم آمین!
حضرت محمد حنیف حنفی ( باواجی سرکار ) کا دلی مشکور ہوں جن کے روحانی فیض کی بدولت دوسری کتاب کی اشاعت کی تکمیل ہوئی۔ اسکے علاوہ جناب محترم محمود اکمل صاحب کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی درستگی اور پروف ریڈنگ میں معاونت فرمائی۔
ریڈیو شفلیڈ (7-96 Link FM) کی انتظامیہ کا بھی دلی شکریہ جن کی بدولت ایک پروگرام پیام سخن جو شعر و شاعری پر مبنی ہے، شروعات ہوئی اور خاکسار اس پروگرام کا میزبان ہے۔علاوہ ازیں بندہ ناچیز اپنی والدہ صاحب عزیز واقارب، فیملی ، دوست احباب کا دلی مشکور و ممنون ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کے حال پر رحم فرمائے اور زندگی میں اہم کارنامے سر انجام دینے میں معاونت فرمائے ۔ آمین

طالب دعا

ماسٹر محمد رزاق اجمل

کتاب کے آن لائن مطالعہ کے لئے نیچے لنک پر کلکک کریں

LINK

               



شئیر کریں:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا

آپکا شکریا

دوستی کریں۔

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو