راولپنڈی وجہ تسمیہ ڈاکٹر بلال سہیل کی نظر میں

 لفظ پنڈی جسے غلطی سے پنڈ کی تصغیر سمجھا جاتا ہے، پنڈ تو گاؤں یا موضع کا مترادف ہے، اُس سب سے چھوٹی آبادی کی تصغیر کیا ہوتی ہے۔ پنڈی قتل گاہ ، قربان گاه، گا مسلخ اور میدان جنگ کے لیے استعمال ہونے والا صدیوں پرانا لفظ ہے۔ ہندو جہاں دیوتاؤں کے حضور انسانوں کی قربانی دیتے تھے، وہ جگہ پنڈی کہلاتی تھی۔ مذہبی تقدیس کے باعث ہندوؤں میں پنڈی داس ایسے نام عام ہیں۔ پنجاب میں پنڈی گھیب ، پنڈی بھٹیاں، پنڈی راواں، پنڈی بہاءالدین اور پنڈی شیخ موسی سمیت کئی جگہوں کے نام بھی کسی نہ کسی جنگ یا قتل گاہ کی نشان دہی کرتے ہیں ۔ لفظ راول پنڈی کو پوٹھوہار کی لوک داستان کے ہیروراول کے قتل یا موت سے منسوب کرنا یا راول قبیلے کی بھینٹ چڑھانے کی جگہ خیال کرنا زیادہ قرین قیاس ہو گا بہ نسبت لفظ پنڈ کی من گھڑت تصغیر کے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہمارے صاحبان اقتدار اس شہر کا نام ہی بدل ڈالیں ، جس کے نام کی نحوست ہمارے تین وزرائے اعظم کھا گئی۔ اگر پاکستانی وزرائے اعظم محض ایسی کسی کوشش کی بدولت غیر طبعی موت سے بچ جائیں، تو کیا ہرج ہے۔
(بحوالہ راولپنڈی کی یادیں)

شئیر کریں:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا

آپکا شکریا

دوستی کریں۔

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو