میاں احمد شیخ خاکی

 آپ موہری راجگان میں آباد شیخ برادری کے ایک بزرگ میاں عقل دین صوفی کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے اجداد میں چودہویں پشت کے ایک پنڈت مسلمان ہو گئے۔ اُن کا اسلامی نام عبداللہ رکھا گیا۔ اس لئے شیخ اس خاندان کا لازمی حصہ بن گیا۔ میاں احمد نے علوم متداولہ کی تحصیل موضع گنج کمال ضلع ہزارہ میں کی۔ پھر باطنی تربیت کے لئے میاں محمد بخش پنڈوڑی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ ماشاء اللہ معروف عالم دین اور کاتب تھے۔ آپ کا 21 نومبر 1924ء کو انتقال ہوا اور آبائی گاؤں موہری مذکور میں دفن ہوئے۔ آپ كثیر التصانیف بزرگ تھے۔ تمام کتب غیر مطبوعہ ہیں ۔ ایک سی حرفی اور کچھ متفرق کلام انہی قلمی مسودات میں شامل ہیں ۔ اُن کے کلام کے نسخہ ہائے خطی مخدومہ امیر جان لائبریری نڑالی میں محفوظ ہیں۔ نمونہ کلام ندارد۔

شئیر کریں:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لمی وفکری اختلاف آپ کا حق ہے۔ بلاگ پر تمام خدمات بلا اجرت فی سبیل اللہ ہیں بس آپ سے اتنی گزارش ہے کہ بلاگ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ،کمنٹس اور لائیک کریں ۔آپ اپنی پسندیدہ کتاب کی فرمائش کر سکتے ہیں۔اگر کسی کتاب کو ڈون لوڈ کرنے میں پریشانی ہو تو آپ کمنٹس میں لکھ دیجئے ان شاء اللہ اسکا لنک درست کر دیا جائے گا

آپکا شکریا

دوستی کریں۔

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو