ساقی فاروقی (ساقی فاروقی) اردو کے ایک نمایاں اور منفرد شاعر تھے۔ ان کی پیدائش 14 نومبر 1936ء کو گورکھپور (بھارت) میں ہوئی جبکہ وفات 19 جنوری 2018ء کو لندن میں ہوئی۔ وہ قیامِ پاکستان کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آئے اور بعدازاں انگلینڈ میں مستقل طور پر مقیم ہو گئے۔