پروفیسر عبدالرزاقؒ سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ سے وابستہ ایک رفیعُ الشان عالمِ ربانی، مصلحِ باطنی اور مردِ حق شناس تھے۔حضرت مولانا اللہ یار خانؒ کی خصوصی عنایت و شفقت آپ پر سایہ فگن تھی، اور آپ اُن کے خلیفۂ مجاز ہونے کا اعزاز رکھتے تھے۔آپ نے اپنے شیخ کی تعلیمات اور سلسلے کی علمی و روحانی امانت کو نہایت دل سوزی سے عام کیا۔ماہنامہ المرشد کے اولین مدیر ہونے کا شرف بھی آپ کو حاصل ہوا۔سن 2004ء میں وصال فرمایا۔آپ کی تصانیف میں متعدد رسائل و کتابچے شامل ہیں، جو اصلاحِ نفس، تصوف، اور سیرتِ نبوی ﷺ کے عملی پہلوؤں پر مبنی ہیں۔ ان میں سے کتاب ”تصوف و تعمیرِ سیرت“ خصوصاً نہایت وقیع اور بصیرت افروز تصنیف ہے، جو آپ کے فکری و روحانی مقام کی آئینہ دار ہے۔