2025

نذر مسلم لائبریری

نذر مسلم لائبریری راولپنڈی کے علمی ورثے کی ایک صدی

نذر مسلم لائبریری : راولپنڈی کا علمی ورثہ جو صدی پار کر گیا مگر ہمت ہار گیا تحریر: ابنِ محمد جی (اس مضمون کی تیاری میں محبوب عالم اور مرزا شمس کی فیس بک تحریروں اور مختلف احباب کے تبصروں سے مدد لی گئی ہے۔) راولپنڈی کی پرانی مری روڈ پر ایک چھوٹا سا کمرہ، چند بینچیں، ایک میز اور چند شیلف ….. یہ ہے وہ تاریخی مقام جسے اہلِ شہر ’’نذر مسلم لائبریری‘‘ کے نام سے جانتے ہیں۔یہ لائبریری سنہ 1924ء میں میاں نذر محمد نے قائم کی تھی، جو ایک کاتب، مطالعہ کے شیدائی اور اہلِ قلم میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ شہر کے عام شہری بغیر کسی مالی بوجھ کے علم و معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ چنانچہ انہوں نے اپنی ذاتی محنت اور جیب سے یہ علمی گوشہ قائم کیا جو برسوں تک اہلِ ذوق کے لیے مرکزِ مطالعہ بنا رہا۔اس […]

نذر مسلم لائبریری راولپنڈی کے علمی ورثے کی ایک صدی مزید پرھیں

Tareekh Kallar Syedan – Hissa Chaharum | تاریخ کلر سیداں – حصہ چہارم،

تاریخ کلر سیداں حصہ چہارم

کتاب کا نام: تاریخ کلر سیداں حصہ چہارم تالیف و تحقیق:ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ملت اسلامیہ سکینڈری سکول،مرید چوک کلر سیداں تعارف: (کتاب کی تلاش جاری ہے۔ اگر آپ کو اس کتاب کا تعارف یا مصنف کا تعارف معلوم ہو تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں۔)

تاریخ کلر سیداں حصہ چہارم مزید پرھیں

Tareekh e Rawalpindi Part 1 | تاریخِ راولپنڈی جلد اوّل

تاریخ راولپنڈی جلداوّل:راجا محمد عارف منہاس

تاریخ را ولپنڈی( Tareekh-e-Rawalpindi) ایک علمی اور تحقیقی کارنامہ ہے ۔ محمد عارف سے صاحب ایک متعارف ما ہر تعلیم اور معروت تاریخ نگار ہیں ۔ تاریخ اور آثار قدیمہ پر اس ہے قبل بھی ان کی چھ منفرد اور تمتاز حیثیت کی حامل تصنیفات شائع ہو چکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب در حقیقت راولپنڈی اور اس کے نواحی علاقوں کی قدیم تہذیب و تمدن کا آیکنہ ہی نہیں اس لحاظ سے تاریخ اقوام عالم بھی ہے کہ فاضل مصنف نے نہا بہت عرق ریزی سے ان اقوام اور تہذیبوں کا ذکر کیا ہے جو اس خطہ میں آئیں، آباد ہوئیں، جذب ہوئیں یا اثر انداز ہوئیں سمیری، یونانی ، مصری، پارتھین ، بابلی اور وسط ایشیا کی کم و بیش تمام انجام آریہ اور حسن وغیرہ مختلف ادوار میں یہاں آئیں اور یہ خطہ اُن کی آماجگاہ یا جولانگاہ بنا رہا۔ اس علاقہ کا محل وقوع ہی ایسا ہے

تاریخ راولپنڈی جلداوّل:راجا محمد عارف منہاس مزید پرھیں

Scroll to Top