راول پنڈی میرا شہر
راول پنڈی میری جائے پیدائش ہے۔ میں نے اس شہر کو پچھلے آٹھ عشروں میں مختلف اطوار میں دیکھا ہے۔ اب یہ ایک فوجی چھاؤنی نہیں، جسے میں نے بچپن میں دیکھا تھا ، بلکہ پاکستان کا چوتھا بڑا شہر ہے، جس کی آبادی ۴۰ لاکھ کے قریب ہے۔ اسلام آباد سمیت کئی قریبی شہروں نے اسےچاروں طرف سےگھیر اہوا ہے۔ جس کی وجہ سے اب یہ ایک گنجان ترین علاقہ بن چکا ہے۔ جہاںانسانی مستقبل آسان نہیں ہوگا۔ اس شہر کو کئی حوالوں سے دُنیا میں جانا جاتا ہے۔ یہاں پیدا ہونےوالے بعض افراد اپنے اپنے شعبوں میں بہت معروف ہوئے ہیں۔ اُن کی ہنرمندی راول پنڈی کے لیے عزت کا باعث ہے۔میرے بچپن میں گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ایک جانب ریل وے سٹیشن تھا،صبح کا ذب کے وقت ریل گاڑی کی آواز نہایت بھلی لگتی تھی۔ اسی آواز کے حوالے […]