بلاگ

بلاگ

شہید بی بی کی داستان حیات اور میری جہدو جہد اور مولانا فضل الرحمن

علماء کو سیاسی جماعتیں اپنے جلسوں میں بلا کر کیسے استعمال کرتی ہیں اسکا اندازہ اسلم گورادسپوری کی کتاب “شہید بی بی کی داستان حیات اور میری جہدو جہد” میں مولانا فضل الرحمن کے متعلق جو لکھا گیا ہے اس سے ہوتا ہے موصوف لکھتے ہیں ملک قاسم کے بعد مولانا فضل الرحمن کو مجھے بلانا تھا۔ میں مولانا کو ان کے مزاج کے مطابق ان کے مذہبی تصور کے مطابق ہی اکسا کر ان سے اشتعال انگیز تقریر کروانا چاہتا تھا۔ اردو زبان کے محاورے اور شاعری ان کے مولوی جتنے پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو سکتے تھے۔ اس لئے کہ مولوی ہمیشہ آیت سے ہی مارتا ہے اور آیت سے ہی مرتا ہے۔ میں نے مولوی پر تاریخ اسلام کے ایکعظیم حوالے سےوار کیا جس سے مولوی کے چھکے چھوٹ گئے ۔ مولوی اندر سے ضیاء الحق کے ساتھ میلان رکھتا تھا۔ ہر فیصلہ کے لئے عین […]

شہید بی بی کی داستان حیات اور میری جہدو جہد اور مولانا فضل الرحمن مزید پرھیں

بلاگ

پروفیسر حافظ عبدالرزاقؒ کی کتابیں

پروفیسر عبدالرزاقؒ سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ سے وابستہ ایک رفیعُ الشان عالمِ ربانی، مصلحِ باطنی اور مردِ حق شناس تھے۔حضرت مولانا اللہ یار خانؒ کی خصوصی عنایت و شفقت آپ پر سایہ فگن تھی، اور آپ اُن کے خلیفۂ مجاز ہونے کا اعزاز رکھتے تھے۔آپ نے اپنے شیخ کی تعلیمات اور سلسلے کی علمی و روحانی امانت کو نہایت دل سوزی سے عام کیا۔ماہنامہ المرشد کے اولین مدیر ہونے کا شرف بھی آپ کو حاصل ہوا۔سن 2004ء میں وصال فرمایا۔آپ کی تصانیف میں متعدد رسائل و کتابچے شامل ہیں، جو اصلاحِ نفس، تصوف، اور سیرتِ نبوی ﷺ کے عملی پہلوؤں پر مبنی ہیں۔ ان میں سے کتاب ”تصوف و تعمیرِ سیرت“ خصوصاً نہایت وقیع اور بصیرت افروز تصنیف ہے، جو آپ کے فکری و روحانی مقام کی آئینہ دار ہے۔ فہرست کتب (پروفیسر حافظ عبدالرزاق) 1. Anwaar ul-Tanzeel | انوار التنزیل 2. Anwar al-Tanzeel yani Talkhees Ahkam al-Quran | انوار

پروفیسر حافظ عبدالرزاقؒ کی کتابیں مزید پرھیں

بلاگ

راول پنڈی میرا شہر

          راول پنڈی میری جائے پیدائش ہے۔ میں نے اس شہر کو پچھلے آٹھ عشروں میں مختلف اطوار میں دیکھا ہے۔ اب یہ ایک فوجی چھاؤنی نہیں، جسے میں نے بچپن میں دیکھا تھا ، بلکہ پاکستان کا چوتھا بڑا شہر ہے، جس کی آبادی ۴۰ لاکھ کے قریب ہے۔ اسلام آباد سمیت کئی قریبی شہروں نے اسےچاروں طرف سےگھیر اہوا ہے۔ جس کی وجہ سے اب یہ ایک گنجان ترین علاقہ بن چکا ہے۔ جہاںانسانی مستقبل آسان نہیں ہوگا۔ اس شہر کو کئی حوالوں سے دُنیا میں جانا جاتا ہے۔ یہاں پیدا ہونےوالے بعض افراد اپنے اپنے شعبوں میں بہت معروف ہوئے ہیں۔ اُن کی ہنرمندی راول پنڈی کے لیے عزت کا باعث ہے۔میرے بچپن میں گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ایک جانب ریل وے سٹیشن تھا،صبح کا ذب کے وقت ریل گاڑی کی آواز نہایت بھلی لگتی تھی۔ اسی آواز کے حوالے

راول پنڈی میرا شہر مزید پرھیں

نذر مسلم لائبریری
بلاگ

نذر مسلم لائبریری راولپنڈی کے علمی ورثے کی ایک صدی

نذر مسلم لائبریری : راولپنڈی کا علمی ورثہ جو صدی پار کر گیا مگر ہمت ہار گیا تحریر: ابنِ محمد جی (اس مضمون کی تیاری میں محبوب عالم اور مرزا شمس کی فیس بک تحریروں اور مختلف احباب کے تبصروں سے مدد لی گئی ہے۔) راولپنڈی کی پرانی مری روڈ پر ایک چھوٹا سا کمرہ، چند بینچیں، ایک میز اور چند شیلف ….. یہ ہے وہ تاریخی مقام جسے اہلِ شہر ’’نذر مسلم لائبریری‘‘ کے نام سے جانتے ہیں۔یہ لائبریری سنہ 1924ء میں میاں نذر محمد نے قائم کی تھی، جو ایک کاتب، مطالعہ کے شیدائی اور اہلِ قلم میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ شہر کے عام شہری بغیر کسی مالی بوجھ کے علم و معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ چنانچہ انہوں نے اپنی ذاتی محنت اور جیب سے یہ علمی گوشہ قائم کیا جو برسوں تک اہلِ ذوق کے لیے مرکزِ مطالعہ بنا رہا۔اس

نذر مسلم لائبریری راولپنڈی کے علمی ورثے کی ایک صدی مزید پرھیں

Scroll to Top