احوال وآثارحضرت حافظ غلام قادری رحمہ اللہ تعالی:پیش لفظ
احوال وآثارحضرت حافظ غلام قادری رحمہ اللہ تعالی پیش لفظ ﷽ سلسلۂ نبو ت‘آقائے نامدار ﷺ پراختتام پذیرہوا لیکن کارِ نبوت تاقیامت جاری و ساری رہے گا۔ برکاتِ نبوی ﷺ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کی حفاظت اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کے ذمہ ہے لیکن ان کی ترویج وتقسیم کا فریضہ مشائخِ عظام‘ اولیائے کرام اور علمائے حق کی مقدس جماعت کے سپرد ہوا۔ ان نفوسِ قدسیہ نے مثلِ انبیاء بنی اسرائیل علیہم السلام اس کارِ نبوت کی بجا آوری کاحق یوں اداکیا کہ صدیوں کی دوری کے باوجودآج بھی امت کی زبان پر یہ اعترافِ حقیقت جاری ہے۔ رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُّنَادِيْ لِلْايْمَانِ اَنْ آمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا اے ہمارے پروردگار! بیشک ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا، وہ ایمان کے لئے پکار رہا تھا کہ اپنے پروردگار کے ساتھ ایمان لاؤ‘پس ہم ایمان لائے۔ (آل عمران۔193) تاریخ کے ادوار میں جب کبھی ظلمت و گمراہی انتہاکو پہنچی تو اس […]
احوال وآثارحضرت حافظ غلام قادری رحمہ اللہ تعالی:پیش لفظ مزید پرھیں