قریشی عقیل عزمؔی کا تعلق ڈھوک سر، اسلام پورہ جبر سے ہے۔ آپ پوٹھوہاری اور پنجابی زبان کے ایک فکری و اصلاحی شاعر ہیں۔ آپ کے کلام میں معرفت، فقر، اخلاقیات اور معاشرتی شعور نمایاں نظر آتا ہے۔عقیل احمد قریشی خطۂ پوٹھوہار کے دل، تحصیل گوجرخان کے علاقۂ شرقی سے تعلق رکھنے والے ایک باوقار شاعر اور صاحبِ فکر شخصیت ہیں۔ آپ “عزمؔی” تخلص سے شاعری کرتے ہیں۔آپ کی ادبی زندگی کا آغاز زمانۂ طالبِ علمی سے ہوا۔ آپ کے بقول آپ کی زیادہ تر شاعری اسکول اور کالج کے دور کی یادگار ہے، جبکہ بعد ازاں آپ نے کم ہی اشعار کہے۔ آپ کا رجحان تصوف اور روحانیت کی طرف نمایاں ہے، جس کا عکس آپ کی تحریروں میں بھی جھلکتا ہے۔

حصوصی آفر

چومصرع جنوری فروری مارچ 2026

چومصرع جنوری فروری مارچ 2026

Scroll to Top