بلاگ

عہدِ انگریز میں ضلع راولپنڈی کے ذیل داروں اور انعام خوروں کی تاریخی منظرکشی، جس میں برطانوی افسران، مقامی بااثر شخصیات، راولپنڈی کا نقشہ اور انعامات کی علامتی تصاویر شامل ہیں۔

خطہ پوٹھوہار میں انگریز کے ذیل دار اور انعام خور

خطہ پوٹھوہار میں انگریز کے ذیل دار اور انعام خور یہ وہ افراد ہیں جن کے ذریعے انگریز نے خطہ پوٹھوہار پر راج کیا انکو سپیشل انعام اور زمینیں ملی ہیں اسکے علاوہ نمبرداروں نے بھی انگریز کے نمک حلالی ہونے کا حق ادا کیا ۔آپکو تاریخ کی کتب میں ان سب کے أحوال مل جائیں گے ذیل میں ہم عارف منہاس صاحب کی کتاب تاریخ راولپنڈی کی جلد دوم سے اقتباس پیش کرتے ہیں عارف منہاس صاحب لکھتے ہیں کہ ذیل دار و انعام خوار انگریز علاقہ کے سرکردہ اشخاص کی خدمت میں پیش کر کے نظامِ حکومت چلاتا تھا۔ ایک ذیل تقریباً دو یا تین پٹوار حلقوں پر مشتمل ہوا کرتی تھی۔ ذیل دار اور انعام خوار بڑے ہی بااثر اور معروف قبائل میں سے لیے جاتے تھے تاکہ یہ لوگ اپنے ذاتی اثر و رسوخ اور حکومت کے تعاون و حمایت سے علاقہ میں امن و امان […]

خطہ پوٹھوہار میں انگریز کے ذیل دار اور انعام خور مزید پرھیں

عہد انگریز میں ضلع راولپنڈی کے انتظامی امور کی تاریخی تصویر، جس میں برطانوی دور کا راولپنڈی شہر اور سرکاری عمارت دکھائی گئی ہے

عہد انگریز میں ضلع رالپنڈی کے انتظامی امور

عہد انگریز میں ضلع رالپنڈی کے انتظامی امور (یہ تحریر خطہ پوٹھوہار کے عظیم محقق و تاریخ دان عارف منہاس کی کتاب تاریخ راولپنڈی سے لی گئی ہے ابن محمد جی قریشی) ۱۸۳۹ میں جب انگریز نے راولپنڈی پر قبضہ کیا تو پورے صوبہ کو آٹھ اضلاع میں تقسیم کیا اور اس کے سربراہ کمشنر کا نام دیا گیا۔یہی ضلع کی عدلیہ اور انتظامیہ کا سربرا ہوا کرتا تھا۔ مگر 1۸۵۰ میں ضلع کوڈپٹی کمشنر کے سپرد کیا گیا۔ ڈی سی کے علاوہ دو اے سی اور ۳ ای ۔ اے سی مقرر کئے گئے ۔ ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ اور دوہزنل حج کو ہائی کورٹ کے حج کے برابر اختیارات دئیے گئے ۔ مری کا سر براہ اے ۔سی۔ ہوا کرتا تھا۔ تحصیلدار کو سب رجسٹرار کہا جاتا تھا۔ ہر تصیل میں تحصیلدار تعینات تھے ۔ جب کہ گوجر خان اور راولپنڈی میں تحصیلدار کے علاوہ نائب تحصیلدار بھی

عہد انگریز میں ضلع رالپنڈی کے انتظامی امور مزید پرھیں

یہ مسلمانوں کے اُس لشکر کا عَلَم ہے جو معرکۂ عُقاب میں استعمال ہوا تھا۔

یہ مسلمانوں کے اُس لشکر کا عَلَم ہے جو معرکۂ عُقاب میں استعمال ہوا تھا۔اسی تاریخی پرچم کو اسپین میں آج بھی ہر سال 20 جولائی کو یاد کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ اندلس میں اسلامی سلطنت کی پہلی عظیم اور فیصلہ کن شکستوں میں شمار ہوتی ہے؛ ایک ایسی شکست جس نے پورے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔یہ مشہور تاریخی جنگ ’’معرکۂ عُقاب‘‘ کہلاتی ہے، جسے ہسپانوی تاریخ میںBatalla de Las Navas de Tolosaکے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ جنگ 16 جولائی 1212ء کو ہوئی، جب سلطنتِ موحدین کے سلطان محمد الناصر نے عیسائی اتحادی افواج کے مقابلے میں مسلمانوں کے لشکر کی قیادت کی۔یہ معرکہ ’’حصن العُقاب‘‘ اور وادی ’’نافاس دی تولوسا‘‘ کے قریب پیش آیا، جو آج کے اسپین کے جنوبی علاقے میں واقع ہے۔اس جنگ میں قشتالہ، ارغون، ناوارا اور دیگر عیسائی ریاستوں نے متحد ہو کر مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی صلیبی فوج

یہ مسلمانوں کے اُس لشکر کا عَلَم ہے جو معرکۂ عُقاب میں استعمال ہوا تھا۔ مزید پرھیں

تحصیل راولپنڈی میں انگریز کی جاگرداری بندر بانٹ

ضلع راولپنڈی میں انگریزنے جو بندر بانٹ کی تھی وہ 3307 لمبردار تھے جن میں انکے بطور انعام انگریز نے جاگیریں دی تھی ذیل میں اسکا نقشہ بھی موجود ہے یہ صرف دیہاتوں کی بندر بانٹ ہے شہروں میں جو ذیل دار اور انعام خور تھے وہ الگ سے ہیں(یہ نقشیہ رالپنڈی گزٹ 1904 سے لیا گیا ہے) انگریز اس گزٹ میں ان لمبرداروں کے متعلق لکھتا ہے کہ: ڈیلدار اور بڑے سردار: ضلع راولپنڈی میں کوئی ذیلدار تعینات نہیں کیے گئے، اور نہ ہی وہاں کوئی اعلی لہر دار موجود ہیں۔ اس کی بجائے متعدد چھوٹی گرانٹس (لمبر داری انعام) مفید اور ممتاز دینی سرداروں کودی گئی ہیں۔ یہ یا ان سے ملتے جلتے انعام قبل ازیں پٹواری کی وصول کردہ فیسوں میں سے ادا کیے جاتے تھے، لیکن واضح طور پر یہ ماخذ درست نہیں تھا۔ حکومت پنجاب کے حکم سے یہ نظام ختم کر دیا گیا؛ اور

تحصیل راولپنڈی میں انگریز کی جاگرداری بندر بانٹ مزید پرھیں

کے مُطابِق راولپنڈی کے سادات خاندان کا ریکارڈ اور اَنگریز سے وَفاداری:Gazetteer of the Rawalpindi District 1893–94

Gazetteer of the Rawalpindi District 1893–94 کے مُطابِق راولپنڈی کے سادات خاندان کا ریکارڈ اور اَنگریز سے وَفاداری: ضِلْعِ راولپنڈی کے سادات دیگر اَضلاع کے ساداتِ جیسے ہی ہیں۔ مُتَعَدِّد اپنی زَمینیں خُود کاشْت کرتے ہیں، لیکن وہ بَدْتَرین زِراعت کار ہیں۔ تاہم، مُسْلِم آبادی اور اَعْلیٰ ترین رُتْبے کے قَبائل میں اِن کا کافی اَثَر و رُسوخ ہے۔ گَکھڑ اور جَنْجوعہ کسی سَیِّد کے ساتھ اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے پر آمادہ رہتے ہیں۔ وہ ضِلْع کے تمام حصّوں میں مِلتے ہیں۔اِن کے مُمتاز آدمیوں میں دَرْج ذیل شامِل ہیں: دُھلیاں، تحصیل پنڈی گھیب کا پیر لال شاہ، جو ضِلْع کے سب سے بااَثَر السّادات میں سے ایک ہے۔ دُھلیاں کے پیروں کے مُرید سندھ پار کے مُتَعَدِّد اَضلاع اور حَتّٰی کہ کابل میں بھی مِلتے ہیں۔ زِیارت شاہ کا پیر رَحْمَتُ اللہ بھی کافی مشہور ہے۔ مُکھڈ کے پیر چَن کا بیٹا پیر غُلام جَعفر (مُکھڈ کے غُلام

کے مُطابِق راولپنڈی کے سادات خاندان کا ریکارڈ اور اَنگریز سے وَفاداری:Gazetteer of the Rawalpindi District 1893–94 مزید پرھیں

”پوٹھوہار کلچر ڈے”آئندہ سرکاری سطح پر 14اپریل کومنایا جائیگا،شازیہ رضوان

یہ تحریر پوٹھوہار کے مشہور لکھاری فیصل عرفان صاحب کی وال سے لی گئی ہے ”پوٹھوہار کلچر ڈے”آئندہ سرکاری سطح پر 14اپریل کومنایا جائیگا،شازیہ رضوان پوٹھوہاری خوبصورت زبان ،خطہ پوٹھوہار کی ثقافت صدیوں پرانی تاریخ کی حامل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت تمام علاقائی زبانوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے راولپنڈی/اسلام آباد( )پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ ”پوٹھوہار کلچر ڈے”آئندہ ہر سال سرکاری سطح پر 14اپریل کومنایا جائے گا،پوٹھوہاری ایک خوبصورت زبان ہے ،خطہ پوٹھوہار کی ثقافت اور تہذیب وتمدن صدیوں پرانی تاریخ کی حامل ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میںحکومت، پنجاب کی تمام علاقائی زبانوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی کے زیر اہتمام اورپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے ”پوٹھوہار کلچر ڈے”کی مرکزی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی عبدالشکور

”پوٹھوہار کلچر ڈے”آئندہ سرکاری سطح پر 14اپریل کومنایا جائیگا،شازیہ رضوان مزید پرھیں

Scroll to Top