چکله پُل راولپنڈی
چکله پُل راولپنڈیپہلی جنگ عظیم کے دوران راولپنڈی میں دفاعی ضروریات کے پیش نظر دو ڈویژن فوج تعینات کی گئی جس کی وجہ سے اپریل 1915 میں نرنکاری بازار والے چکلے میں فوجیوں اور دلالوں میں لڑائی ہو گئی فوجیوں نے دلالوں کومار مار کر بھگا دیا۔ تاریخ راولپنڈی و پاکستان از محمد عارف راجہ میں لکھا ہے کہ جب چکلے میں آئے روز لڑائیاں معمول بن گئیں تو مولوی عبدالحق نے ہندو اور سکھ برادریوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا اور چکلہ ختم کرانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی خواہش کا اظہار کیا، مگر انہوں نے سرد مہری دکھائی جس کی وجہ سے مسلمان رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی جو 1920 سے 1927 تک جدوجہد کرتی رہی۔مقامی انتظامیہ کا موقف تھا کہ راولپنڈی کا چکلہ بند کرنے کا مطلب پورے ہندوستان کے چکلے بند کرنا ہے اس لیے یہ مقامی انتظامیہ کی بجائے وائسرائے کا […]