February 2026

ہاں یہ سچ ہے سرکاری کرپشن کی چشم کشا کہانیاں

کڑوا سچ برگیڈیئر محمد اسلم گھمن کی یہ کتاب اُن کی خودنوشت ہے۔ اس میں انہوں نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کیسے گزاری۔ ایسی زندگی کہ جسے پڑھ کر انسان کا جی چاہتا ہے کہ کاش وہ بھی ایسی باوقار اور بااصول زندگی گزار سکے۔ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے پہلے ڈی جی رہے ہیں۔ انہوں نے کرپشن کی ایسی ایسی وارداتیں بے نقاب کی ہیں کہ آدمی کا سر شرم سے جھک جائے۔ اس کتاب میں حکمرانوں، سیاستدانوں، افسروں اور بااثر افراد کی ایسی کہانیاں بیان کی گئی ہیں جن کے عنوان بھی چونکا دینے والے ہیں۔ معمولی ملازمتوں میں بھی کرپشن اس حد تک سرایت کر چکی ہے کہ ملازم اور ملزم میں فرق مٹتا دکھائی دیتا ہے۔ قانون کے رکھوالے خود بڑے مجرم بن چکے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اپنے دوستوں اور دوسروں کو قانون توڑنے کے گر سکھاتے ہیں۔ کتاب […]

ہاں یہ سچ ہے سرکاری کرپشن کی چشم کشا کہانیاں مزید پرھیں

چھ سو دس کلو کا انسان

610 کلو کا مسکراتا ہوا انسان 2013ء میں سعودی نوجوان خالد بن محسن الشاعری دنیا کے سب سے بھاری انسان کے طور پر منظرِ عام پر آیا۔ اس کا وزن تقریباً 610 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا، مطلب 70 کلو وزن کے 8 صحت مند افراد کے برابر وزن۔ اتنا زیادہ کہ وہ نہ چل سکتے تھے، نہ آزادانہ سانس لے سکتے تھے اور برسوں تک اپنے بستر تک محدود زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ وہ ہلنے جلنے سے مکمل طور پر قاصر تھا۔ ہر دن ان کے لیے ایک نئی جنگ تھا، ہر سانس ایک چیلنج اور ہر لمحہ آزمائش۔ اس کی اس تکلیف دہ زندگی کے بارے میں جب سعودی عرب کے مرحوم بادشاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز کو پتہ چلا تو انہیں بڑا ترس آیا اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت اس کے علاج کا فیصلہ کیا۔ خالد کو ایک نہایت پیچیدہ اور سنجیدہ آپریشن کے

چھ سو دس کلو کا انسان مزید پرھیں

یونین کونسل سوہن کے نگینے لوگ

یونین کونسل سوہن کے نگینے لوگ خطۂ پوٹھوار کی سرزمین ہمیشہ سے علم، ادب اور شعور کی امین رہی ہے۔ اسی دھرتی نے ایسے نابغۂ روزگار افراد کو جنم دیا جو اہلِ علم، اہلِ ذوق اور اہلِ دل کے لیے چراغِ راہ ثابت ہوئے۔ یونین کونسل سوہن بھی ایسی ہی بے مثال شخصیات کا گہوارہ رہی ہے۔ یہاں کے نامور شاعر، ادیب، دانشور، نقاد، استادِ اساتذہ اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک لوگ محبت، خلوص اور چاہت کے بے باک پیکر تھے۔ وہ شاعر بھی تھے، دانشور بھی؛ استاد بھی تھے اور خطیب و مقرر بھی۔ مشرق و مغرب کے قدیم و جدید علوم پر ان کی گہری دسترس تھی۔ انگریزی ادب، بالخصوص ملٹن اور شیکسپئیر سے خصوصی شغف رکھتے تھے، جبکہ اسلامی تاریخ اور فکری و اصلاحی تحریکات پر ان کی نظر نہایت گہری تھی۔ یوں وہ بلاشبہ علومِ شرق و غرب کا حسین امتزاج اور علم و فکر

یونین کونسل سوہن کے نگینے لوگ مزید پرھیں

کچی پنسل سے لکھی درخواست اور امریکی سپریم کورٹ کا تاریخی مقدمہ Gideon v. Wainwright جس نے سرکاری وکیل کا حق تسلیم کروایا

کچی پنسل کا مقدمہ: پانچ ڈالر کی چوری اور امریکی انصاف کی تاریخ بدل دینے والا فیصلہ

کلیرنس ارل گیڈین فلوریڈا کا ایک کم پڑھا لکھا، بے روزگار اور عمر رسیدہ آدمی تھا۔ اس پر الزام یہ تھا کہ اس نے پانچ ڈالر کے سکے چرائے ہیں۔ الزام میں نہ کوئی گواہ تھا، نہ کوئی ٹھوس شہادت، صرف کسی کا یہ اندازہ کہ چوری شاید اسی نے کی ہو، اور عدالت کے لیے یہ اندازہ کافی سمجھا گیا کیونکہ ارل قانون کی زبان نہیں جانتا تھا اور وکیل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا۔ جب جج نے اس سے پوچھا کہ کیا اس کے پاس وکیل ہے تو اس نے نفی میں سر ہلا دیا اور سرکاری وکیل کی درخواست کی، مگر جواب ملا کہ قانون میں اس کی اجازت نہیں، یوں غربت نے اسے جرم کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ جیل کی خاموش راتوں میں ارل یہی سوچتا رہا کہ اگر قانون واقعی سب کے لیے برابر ہے تو پھر اس کی بے بسی کیوں

کچی پنسل کا مقدمہ: پانچ ڈالر کی چوری اور امریکی انصاف کی تاریخ بدل دینے والا فیصلہ مزید پرھیں

Scroll to Top