کچی پنسل کا مقدمہ: پانچ ڈالر کی چوری اور امریکی انصاف کی تاریخ بدل دینے والا فیصلہ

کلیرنس ارل گیڈین فلوریڈا کا ایک کم پڑھا لکھا، بے روزگار اور عمر رسیدہ آدمی تھا۔ اس پر الزام یہ تھا کہ اس نے پانچ ڈالر کے سکے چرائے ہیں۔ الزام میں نہ کوئی گواہ تھا، نہ کوئی ٹھوس شہادت، صرف کسی کا یہ اندازہ کہ چوری شاید اسی نے کی ہو، اور عدالت کے لیے یہ اندازہ کافی سمجھا گیا کیونکہ ارل قانون کی زبان نہیں جانتا تھا اور وکیل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا۔ جب جج نے اس سے پوچھا کہ کیا اس کے پاس وکیل ہے تو اس نے نفی میں سر ہلا دیا اور سرکاری وکیل کی درخواست کی، مگر جواب ملا کہ قانون میں اس کی اجازت نہیں، یوں غربت نے اسے جرم کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ جیل کی خاموش راتوں میں ارل یہی سوچتا رہا کہ اگر قانون واقعی سب کے لیے برابر ہے تو پھر اس کی بے بسی کیوں […]

کچی پنسل کا مقدمہ: پانچ ڈالر کی چوری اور امریکی انصاف کی تاریخ بدل دینے والا فیصلہ مزید پرھیں